Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثرا میں یوم تاسیس کی تقریبات میں 75 ہزار افراد کی شرکت

’اثرا نے 22 فروری سے 24 فروری تک 38 ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز ثقافتی سینٹر’اثرا‘ میں یوم تاسیس کے جشن میں 75 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اثرا نے 22 فروری سے 24 فروری تک 38 ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔
اثرا کے ثقافتی پروگراموں میں سعودی موسیقی، روایتی رقص اور امام محمد بن سعود کی تاریخ کے علاوہ درعیہ کے قصے پیش کئے گئے ہیں۔
متعدد ثقافتی پروگراموں میں سعودی روایتی ملبوسات کے علاوہ روایتی چوغہ’بشت‘ کی صنعت اور کھجور کے پتوں سے مختلف اشیا کی تیاری کے مراحل بھی دکھائے گئے ہیں۔
اثرا میں بچوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں قصہ گوئی کے علاوہ قدیم زمانے کے مکتب اور پڑھائی کا طریقہ بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ سکول تعطیلات کے دوران اثرا میں طلبہ اور فیملی کے لیے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر: