سعودی عرب کا یوم تاسیس ہر سال 22 فروری کو منایا جاتا ہے۔ ریاض میونسپلٹی نے یوم تاسیس 2025 منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں، خاص مقامات، چوراہوں اور مرکزی سڑکوں پر پہلی سعودی ریاست کے پرچموں سمیت 8 ہزار سے زیادہ پرچم لگا دیے گئے ہیں۔
ریاض میونسپلٹی کی ٹیموں نے مرکزی سڑکوں پر 2403 سعودی پرچم، مختلف چوراہوں اور پلوں پر 3776 جھنڈے اور لائٹنگ پولز کے ساتھ 1851 جھنڈے نصب کیے ہیں۔
#بيارق_العز مرفوعة
هوية مجد .. وراية للتوحيدتتزيّن طرق وميادين وجسور العاصمة، بأعلام الدولة السعودية الأولى وأعلام المملكة، استعدادًا للاحتفاء بذكرى #يوم_التأسيس. pic.twitter.com/OszjCK7TXe
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) February 20, 2025
ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے ریاض کی سڑکوں پر لہراتے ہوئے پرچم شہر کے جمالیاتی حسن کو دوبالا کررہے ہیں۔
میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیموں نے ان کی تنصیب کا کام شیڈول کے مطابق انجام دیا۔
راية ترفرف عزًا وفخرا
استعدادًا للاحتفاء بذكرى #يوم_التأسيس؛ رفعت فرقنا الميدانية #بيارق_العز، أعلام الدولة السعودية الأولى وأعلام المملكة، في طرق وميادين وجسور العاصمة، في رياضٍ مزدهرة نابضة بالحياة. pic.twitter.com/Wfu6f9n1gn
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) February 20, 2025
ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے یہ کوششیں مملکت کے وژن 2030 کے مطابق قومی شناخت کو اجاگر کرنے اور شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں اس کا مقصد دارالحکومت کو خوبصورت اورپرکشش بنانا ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وڈیوز بھی جاری کی ہیں۔