سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز سنیچر کو العلا میں ’السرایہ‘ کی تھیم کے تحت سے ہوا ہے جو آئندہ اتوار تک جاری رہیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق ان تقریبات کا مقصد اس تاریخی دن پر فخر کا اظہار اور وزیٹرز کو مملکت کی گہری تاریخ اور ورثے سے جوڑنا ہے۔
یہ تقریبات سعودی ریاست کے قیام کے مراحل کی عکاسی کرتے ہوئے ایک منفرد ثقافتی اور تاریخی تجربہ پیش کرتی ہیں۔
اس میں متعدد تجربات شامل ہیں۔ ’المسراح‘ زون میں صحرا کاررواں سمولیشن اونٹ کی سواری کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

’المسیر‘ وزیٹرز کو وادیوں صحراوں، پہاڑوں اور ساحلی پٹی کے ذریعے سفر پر لے جاتا ہے۔
’المشراق‘ مختلف آرٹسٹک اور کلچرل پرفارمنس جبکہ ’الزاد‘ مختلف قسم کے مقامی اور بین الاقوامی پکوانوں کی آفرز کرتا ہے۔
یہ سرگرمیاں ہرعمر کے گروپوں فیملی، بچوں نوجوانوں سیاحوں رہائشیوں اور معذور افرد کے لیے ہیں۔ مختص علاقوں مں کیمپنگ، فوٹو گرافی اور مستند سعودی ورثے کے تجربے بھی کیے جا سکتے ہیں۔