Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس باعث فخر، مملکت ترقی کی جانب گامزن ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

مملکت کی بنیاد امن و امان، انصاف اور خالص عقیدے پر رکھی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس دن کو باعثِ فخر قرار دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا ’ہمیں مملکت کے قیام پر فخر ہے جس کی بنیادیں تین صدی قبل امن و امان، انصاف اور خالص عقیدے پر رکھی گئیں۔
’ہم اس وقت سے آج تک اسی راستے پرمضبوطی سے قائم ہیں اور وطن عزیز مختلف میدانوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔‘
واضح رہے سعودی عرب کا یوم تاسیس 3 سو برس قبل قائم ہونے والی اولین سعودی ریاست کی خاطر سعودی امرا، سلاطین اور عوام کی فقید المثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو شاہی فرمان جاری کیا جس کے مطابق ہر برس 22 فروری کو پہلی سعودی ریاست کے قیام کے حوالے سےاس دن کو منانے کا فیصلہ صادر کیا گیا تھا۔

 

شیئر: