سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے مملکت کے یوم تاسیں کے موقع پر خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خصوصی مہر پر یوم تاسیس کا لوگو بنا ہے جو یوم تاسیس کے حوالے مختلف تاریخی معانی رکھتا ہے جو سعودی ریاست کی شان وشوکت، بہادری اور ورثے کی نمائندگی کے ساتھ مملکت کی تاریخ، اس کے رہنماوں کے سفر اور فخر کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے ’یوم وطنی‘ اور’یوم تاسیس‘ میں فرق کیا ہے؟Node ID: 838506
-
پہلی سعودی ریاست کی تشکیل میں لازوال کردار ادا کرنے والی خواتینNode ID: 886278
سعودی ایئرپورٹس اور بری سرحدی چوکیوں پر مسافروں کی سفری دستاویزات پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔
یوم تاسیس کے موقع پر جاری ہونے والی خصوصی مہرکا مقصد مملکت کی تین سو سالہ تاریخ کو یاد گار بنانا ہے۔
یاد رہے کہ پہلی سعودی ریاست کے باقاعدہ قیام کا اعلان امام محمد بن سعود نے 1139ھ مطابق فروری 1727 کو کیا تھا۔
اس کا سلسلہ 1233ھ مطابق 1818 تک برقرار رہا۔ ریاست کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ پہلی سعودی ریاست کے بانی نے ملک کا آئین قرآن و سنت کو قرار دیا تھا۔
یہ دن وطن عزیز کی خاطر سعودی امرا، سلاطین اور عوام کی فقید المثال قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو شاہی فرمان جاری کرکے پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔