ریاض ریجن کی پولیس نے ایک غیر ملکی کو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے حوالے سے بتایا لبنانی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 غیرملکی گرفتارNode ID: 886255
واقعہ کی وڈیو بنانے اور اسے شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے مملکت میں سنگین جرائم کی فہرست جاری کی تھی ان میں سے 25 ایسے جرائم ہیں جن کے ارتکاب پر گرفتاری ضروری ہوتی ہے۔
ان میں پبلک مقامات یا تقریبات میں فائرنگ۔ بندوق سے گولی چلانا یا دھمکی دینا یا نقصان پہنچانے کے لیے فائرنگ کا ارادہ ظاہر کرنا شامل ہیں۔