Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے مشرقی شہر میں چاقو سے حملہ ’اسلامسٹ ٹیررازم‘ ہے : ایمانوئل میکخواں

ایمانوئل میکخواں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ بلاشبہ اسلامسٹ ٹیررازم کی کارروائی ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سنیچر کو مشرقی شہر ملہاؤس میں ہونے والے چاقو حملے کو ’اسلامسٹ ٹیررازم‘ قرار دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو فرانس کے مشرقی شہر ملہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
فرانس کے انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سنیچر کی سہ پہر ایک شخص نے ملہاؤس شہر میں مقامی پولیس اہلکاروں پر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا۔‘
پراسیکیوٹر کے دفتر نے مزید بتایا کہ ایک راہگیر مداخلت کرنے کی کوشش میں مارا گیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ایمانوئل میکخواں نے سالانہ فرانسیسی فارم شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ بلاشبہ اسلامسٹ ٹیررازم کی کارروائی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ ملہاؤس جا رہے ہیں۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

شیئر: