چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ تصاویر میں
وراٹ کوہلی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انڈین کرکٹ ٹیم نے 242 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ وراٹ کوہلی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھیں پاکستان اور انڈیا کے میچ کی جھلکیاں

وراٹ کوہلی کے علاوہ شریاس ائیر نے 56 اور شبھمن گل نے 46 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور ابرار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آخری لمحات میں پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس نظر آئے۔

پاکستان کی جانب سے سعودی شکیل نے 62، محمد رضوان نے 46 اور خوشدل شاہ نے 38 رنز بنائے۔

آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے واحد نصف سینچری مڈل آرڈر بلے بار سعود شکیل نے سکور کی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے دوران دبئی کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے۔

انڈیا کی جانب سے سپنر کلدیب یادو نے تین وکٹیں حاصل کی۔

پاکستانی اوپنر امام الحق 26 گیندوں پر 10 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانیوں کے مقابلے میں انڈین تماشائی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کلدیب یادو انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹھہرے اور تین پاکستانیوں کو پویلین بھیج دیا۔
