Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جنوبی کوریا میں فلم سیکٹر تعاون بڑھانے کا معاہدہ

دونوں ملکوں نے سٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فلم کمیشن اور کورین فلم کونسل نے فلم سیکٹر میں تعاون بڑھانے، ثقافتی تبادلے کی سپورٹ، مملکت اور جنوبی کوریا میں انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک سٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد نالج کے تبادلے، پروڈکشن تعاون، ٹیلٹ ڈیولپمنٹ اور تکینیکی انوویشن کو فروغ دینا ہے۔
یہ فلم میکرز کی سپورٹ اور کریٹیو پروفیشنلز کے لیے بین الاقوامی مواقع کو بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
معاہدے میں تربیتی پروگرام، ورکشاپس، ماسٹر کلاسز اور انڈسٹری ماہرین کی سربراہی میں رہنمائی کے مواقع شامل ہیں۔
ان اقدامات سے فلم میکرز کو پروڈکشن، اینیمیشن، سکرین رائٹنگ اور ڈائریکٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
دونوں ملک سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹول اور جنوبی کوریا میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول سمیت بڑے فلم ایونٹس کے ذریعے تعاون اور نیٹ ورکنگ میں بھی سہولت فراہم کریں گے۔

 

شیئر: