Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کمیشن کے تعاون سے ریاض میں ایگزیبیشن کا انعقاد

فلم ایگزیبیشن کے ذریعے انڈسٹری کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالے جائے گی۔ فائل فوٹو ریڈ سی فلم
سعودی فلم کمیشن کی زیرنگرانی فلم بنانے سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ساتھ دوسرا سعودی ایگزیبیشن ’فلم کنفیکس‘ 9 تا 12 اکتوبر ریاض میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تقریب میں فلم انڈسٹری سے متعلق مختلف تجربات شامل کئے جائیں گے جس میں سعودی فلم انڈسٹری مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے اور شراکت داری قائم کرنے کے مرکز کے طور پر حصہ لے گی۔
مملکت میں فلم سازی میں فنانسنگ سے لے کر پروڈکشن تک خصوصی مشوروں  کے ساتھ  فری لانسرز کو مختلف پہلوؤں میں مہارت پیش کرنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ رجسٹر ہونے اور ان کا تعاون حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔
اس موقع پر مہمانوں کو آن سیٹ چیلنج میں فلم کے عملے کا اداکاروں، فوٹوگرافروں، ہدایت کاروں اور دیگر اہم کرداروں کے ساتھ  تعاون کا تجربہ حاصل ہو گا۔
فلموں سے متعلق گفتگو کرنے کے لیے انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کو ان کی کامیابی کی کہانیاں، فہم و فراست اور تجربات شیئر کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
فلم کنفیکس میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈرون کے ذریعے  فلم بنانے میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی نمائش کی جائے گی۔

ایگزیبیشن ’فلم کنفیکس‘ 9 تا 12 اکتوبر ریاض میں جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوز

فلم میکر زون میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں میں فلم سازی کا پُرکشش تعارف پیش کیا جائے گا۔ 
سنیمیٹک آرٹس زون میں میک اپ اور ملبوسات کے ڈیزائن کے فن کے بارے میں وضاحت کی کے ساتھ  ایک کردار کو تصور سے سکرین پر لانے ے کے عمل کی وضاحت کی جائے گی۔

 فلم بنانے میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی نمائش ہو گی۔ فائل فوٹو سعودی فلم

اس فلم ایگزیبیشن کے ذریعے فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالے جائے گی جس سے متعدد پہلوؤں کے بارے میں زائرین کو معلومات حاصل ہوں گی۔

شیئر: