Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کمیشن باضابطہ طور پر ایسوسی ایشن آف فلم کمشنرز انٹرنیشنل میں شامل

فلم پروڈکشن کے لیے مملکت کو عالمی مقام کے طور پر دکھانے کی کوشش ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فلم کمیشن نے باضابطہ طور پر ایسوسی ایشن آف فلم کمشنرز انٹرنیشنل ( اے ایف سی آئی) میں شمولییت اختیار کر لی جو 40 سے زیادہ ملکوں کے 360 فلم بورڈز کا عالمی نیٹ ورک ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایسوسی ایشن آف فلم کمشنرز انٹرنیشنل کا مقصد بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں پائیدار اور مربوط ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا بھر میں فلم بورڈز کی سپورٹ کے ساتھ بااختیار اور مربوط کرنا ہے۔
ایسوسی ایشن آف فلم کمشنرز انٹرنیشنل میں شمولیت سعودی فلم کمیشن کو مملکت کی فلم انڈسٹری کو اٹھانے اور سعودی سنیما کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں معاون ہے۔ یہ رکنیت قومی پروڈکشن کمپنیوں اور مقامی ٹیلنٹ کو بھی بااختیار بنانے کے ساتھ تجربات اور نالج کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
اے ایف سی آئی جس کی بنیاد 1975 میں رکھی گئی تھی ایک عالمی غیر منافع بخش تنظیم ہے اور اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جس میں چھ براعظموں کے متعدد ممالک کے فلم بورڈز شامل ہیں۔ یہ فلم پروڈکشن کے شعبے میں اقتصادی ترقی کو فروع دینے کے لیے صنعتی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔
ایسوسی ایشن ایک جامع نیٹ ورک فراہم کرتی ہے جس کا مقصد مختلف وسائل، تعلیمی مواقع اور مختلف ممالک سے فنڈنگ کو جوڑنا ہے۔ بین الااقوامی مشترکہ پروڈکشنز کو سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس سپورٹ سے فلم اتھارٹیز، پروڈکشن کمپنیوں اور فلم انڈسٹری کے پروفیشنل افراد کو فائدہ ہوتا ہے۔

سعودی فلم کمیشن کی رکنیت مملکت کو فلم انڈسٹری کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے وژن پر عملدرآمد کی جانب ایک سٹریٹیجک قدم ہے۔ اس کا مقصد قومی معیشیت کو تقویت دینا اور سعودی فلم انڈسٹری کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اٹھانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی  فلم کمیشن نے ایک ترغیبی پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشن کمپنیوں کو مملکت میں فلمیں بنانے پر مدد فراہم کی جائے گی۔
اس پروگرام کے ذریعے سعودی عرب میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے پروڈکشن کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور فلموں کی شوٹنگ مملکت میں کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
سعودی فلم کمیشن کی کوشش ہے فلم پروڈکشن کے لیے سعودی عرب کو ایک عالمی مقام کے طور پر دکھایا جائے۔

شیئر: