Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل اور اطالوی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی نائب سپیکر سے سعودی اطالوی فرینڈ شپ کمیٹی نے ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے نائب سپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے اٹلی میں 19 ویں پارلیمینٹری اسمبلی آف میڈیٹرین (پی اے ایم)  کے موقع پر اطالوی، سعودی، اطالوی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق اطالوی سعودی پارلیمانی کمیٹی کے سرابراہ مارکو اوسناتو اور پی اے ایم کے صدر اور اطالوی چیمبرآف ڈپٹیز کے رکن جیولیو سنٹییرو بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر مشعل السلمی نے کمیٹی کے ارکان کو شوری کونسل کے قانون سازی اور نگرانی کے کردار سے متعلعق آگاہ کیا۔

 تعلقات کی سپورٹ میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کی سپورٹ میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اطالوی، سعودی پارلیمانی کمیٹی کے سرابراہ مارکو اوسناتو نے اطالوی پارلیمنٹ اور سعودی شوری کونسل کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور پارلیمانی دوروں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان تمام شعبوں خاص طور پر شوری کونسل اور اطالوی پارلیمنٹ کے درمیان پارلیمانی تعاون، باہمی دلچسپی کے مختلف امور کے علاوہ دوستی اور تعاون کو  بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: