Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران رضاکاروں کی خدمات

حرمین شریفن آنے والے زائرین کی خدمت اور رہنمائی کی جائے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین میں شعبہ دینی امور کی جانب سے رمضان کے دوران رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں  مرد اور خواتین دونوں کو رضاکارانہ خدمات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین شریفن آنے والے زائرین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور غیر منافع بخش سیکٹر کے قومی مرکز کے تعاون سے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
حرمین شریفین میں شعبہ دینی امور کے شعبے کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے’ مذہبی امور کی پریذیڈینسی نے تنظیمی انتظامات کی منظوری کے بعد رمضان کے دوران رضاکارانہ خدمات کےلیے پروگرام تیار کیے ہیں۔‘
یاد رہے رضاکارانہ خدمات کا یہ پروگرام مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
گزشتہ برس مکہ مکرمہ ٹیکنیکل کالج کی جانب سے رمضان میں زائرین کی خدمت کےلیے خصوصی مہم ’عون التقنی‘ لانچ کی گئی تھی۔
اس مہم میں شریک کالج کے طلبہ رضا کارانہ طور پر راستہ  بھول جانے والوں اور نماز ادا کرنے کے مقامات کی رہنمائی کے علاوہ معذور افراد کی ہر ممکن مدد کےلیے پیش پیش رہے۔

 

شیئر: