مدینہ منورہ میں زائرین کی سہولت کےلیے رضا کارانہ پروگرام
مدینہ منورہ میں زائرین کی سہولت کےلیے رضا کارانہ پروگرام
منگل 5 اپریل 2022 20:23
رضا کار روزانہ شام پانچ سے رات تین بجے تک کام کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے رمضان کے دوران متعدد رضا کارانہ پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ ان کے تحت بلدیاتی کونسلیں اور سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کریں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ رضاکارانہ پرواگرام کے تحت ریڑھی پر سامان فروخت کرنے والوں کو روکا جائےگا۔
شٹل سروس منظم کی جائے گی۔ رضا کار زائرین اوراہل مدینہ کوسہولتوں کی فراہمی کے لیے رمضان کے دوران مقررہ نظام الاوقات کے تحت کام کریں گے۔
ماہ رمضان کے ابتدائی ایام کے دوران 4500 سے زیادہ رضا کار وں نے مختلف سول شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
مدینہ منورہ میونسپلٹی مسجد نبوی کے شمالی جنوب اورمغربی مقامات پر رضا کاروں کے لیے ڈیوٹی چارٹ جاری کرے گی۔
رضا کار روزانہ شام پانچ سے رات تین بجے تک زائرین کو مختلف سہولتیں فراہم کریں گے۔