سعودی وزارت خارجہ نے شام میں نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں امید ظاہر کی یہ کانفرنس سے شامی عوام کی امنگوں کے حصول اور ان کے قومی اتحاد کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
شام میں قومی ڈائیلاگ کے لیے کانفرنس کا 25 فروری سے آغازNode ID: 886319
-
یورپی یونین نے شام کے اہم اقتصادی شعبوں پر پابندیاں معطل کر دیںNode ID: 886374
بیان میں شام کے ریاستی اداروں کی تعمیر، اپنے شہریوں کے لیے استحکام اور خوشحالی کے حصول کی کوششوں کےلیے سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
شام کی سلامتی، استحکام، خودمختاری، اتحاد، اورعلاقائی سالمیت کی سپورٹ کے حوالے سے مملکت کے موقف کو بھی دہرایا ہے۔
یاد رہے کہ شام کے نئے حکام نے ملک کے لیے نئی سمت کا تعین کرنے کے لیے 25 فروری سے قومی ڈائیلاگ کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔
کانفرنس کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے سات ارکان نے شام میں گذشتہ ہفتے آئینی اعلامیے، اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر چار ہزار کے قریب لوگوں سے مشاورت کی۔
ھیتہ التحریر الشام کے صدر احمد الشرع نے کہا کہ یہ کانفرنس آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے جامع سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق آئین کی تیاری میں تین سال لگیں گے جبکہ الیکشن کا انعقاد چار برس میں ہوگا۔
کمیٹی کے ممبر حسن دغیم نے بتایا یہ کانفرنس دو روز کے لیے ہوگی لیکن ضرورت پڑنے پر اس کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، اور توقع کے کہ اگلے ماہ نئی حکومت قائم ہو جائے۔