Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سوزوکی نے آلٹو اور راوی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا ہے؟

دونوں گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 فروری سے ہو چکا ہے۔ (فوٹو: پاک ویلز)
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی آلٹو اور راوی کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 
پاک ویلز کے مطابق پیر کے روز سوزوکی نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل سوزوکی کی جانب سے مارکیٹ کے حالات کے مطابق اپنی گاڑیوں کے معیار اور حفاظت کو بڑھانے کے عزم کا حصہ ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آلٹو VXR MT کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار سے بڑھا کر 28 لاکھ سات ہزار کر دی گئی ہے، جو کہ ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہے۔ 
آلٹو VXR AGS کی قیمت میں 95 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 28 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ کر  29 لاکھ 89 ہزار ہو چکی ہے۔ 
آلٹو VXL AGS کی قیمت میں بھی 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 30 لاکھ 45 ہزار سے بڑھا کر 31 لاکھ  40 ہزار کر دی گئی ہے۔ 
دوسری جانب راوی پک اپ کی قیمت بھی 18 لاکھ 56 ہزار سے بڑھا کر 19 لاکھ 56 ہزار کر دی گئی ہے جو کہ ایک لاکھ روپے کا اضافہ بنتا ہے۔ 
سوزوکی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 فروری 2025 سے ہو چکا ہے۔

شیئر: