پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی موٹربائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
منگل کے روز پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شورومز کے لیے پیغام جاری کیا جس میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوزوکی کمپنی کے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہم تمام ڈیلرز کو سوزوکی پراڈکٹس کی سیلز اور سروسز پروموٹ کرنے کے لیے سراہتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سوزوکی ایوری پاکستان میں لانچ، اس گاڑی کی قیمت کتنی ہے؟Node ID: 880231
پیغام میں سوزوکی نے اپنی دو موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جن میں سوزوکی GD110s اور سوزوکی GS150 کے ماڈلز شامل ہیں۔
سوزوکی کے مطابق GD110s موٹرسائیکل کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ GS150 ماڈل کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔
سوزوکی کی ویب سائٹ پر تاحال ان ماڈلز کی پرانی قیمتیں تاحال تبدیل نہیں کی گئیں اور اگر نئی قیمت کے بعد اضافے کا حساب لگایا جائے تو سوزوکی نے دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔