Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے وزارتِ صحت کی آگاہی مہم

عمرہ سفر پر روانہ ہونے سے 2 ہفتے قبل ویکسین لگائی جائے۔ (فوٹو عرب نیوز)
وزارت صحت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ پر آنے سے قبل حفاظتی ٹیکے لگانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہا جاسکے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارتِ صحت نے ایکس اکاؤنٹ پر ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم شروع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے سفر پر روانہ ہونے سے کم از کم 10 روز قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگانا انتہائی ضروری ہے جس سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔
وزارت صحت نے گردن توڑ بخار کے علاوہ موسمی بخار اور انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے بھی ویکسین لگانے کی اہمیت پر زور دیا ہے خاص کر معمر اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمرہ پر روانہ ہونے سے کم از کم 2 ہفتے قبل ویکیسن لگوا لیں تاکہ صحت مند رہتے ہوئے عمرہ کے مناسک آسانی سے ادا کرسکیں۔
 

 

شیئر: