Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گردن توڑ بخار کو ہر گز نظرانداز نہ کریں‘

ہر سال اپریل 24 کو مینجائٹس سے متعلق آگاہی بھیلائی جاتی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں آج میننجائٹس یا گردن توڑ بخار سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس مناسبت سے سوشل میڈیا صارفین بھی اس بیماری سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے اپنے ٹائم لائنز پر گفتگو کر رہے ہیں۔
لندن کے بائیو میڈیکل سائنسدان اسیمینا پنتازی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وبا میں میننجائٹس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
گریگ نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں میننجائٹس کی علامات اور نشانیوں سے آگاہ رہنا ہوگا کیونکہ یہ بیماری کسی بھی عمر میں کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔
ہر سال اپریل 24 کو مینجائٹس سے متعلق آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔
یہ دن کونفیڈریشن آف میننجائٹس آرگنائزیشنز نے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ہر سال 50 لاکھ افراد ہر سال اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر ونجیرو نجوگی کے مطابق جوان افراد کو یہ بیماری لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا فوری علاج اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اکثر لوگ اسے بخار یا فلو سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے مریض معذوری کا شکار ہو سکتا ہے یا اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔
امریکہ کے سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق میننجائٹس کی وجہ سے مریض کے دماغ کے باہر کے حصے یا ریڑھ کی ہڈی میں سوجن ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ اکثر کسی بیکٹیریا یا فنگس کے دماغ میں داخل ہونا ہے اور یہ اس فرد سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔

شیئر: