Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی حاکم عجمان سے اظہار تعزیت

سعودی ولی عہد نے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حاکم عجمان اور سپریم کونسل کے رکن شیخ حمید بن راشد النعیمی کو شیخ سعید بن راشد النعیمی کے انتقال پر خصوصی تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں شیخ سعید بن راشد النعیمی کے انتقال پر ملال کی اطلاع موصول ہوئی جس کا ہمیں بے حد رنج ہوا، ہماری جانب سے تعزیت قبول فرمائیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے‘۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی شیخ حمید بن راشد النعیمی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے متوفی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
 

 

 

شیئر: