سعودی قیادت کا امیر قطر سے شیخ محمد آل ثانی کی وفات پر اظہار تعزیت
سعودی قیادت نے رنج وملال کا اظہار کیا- (فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن خالد بن حمد بن عبداللہ آل ثانی کی وفات پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اظہار تعزیت کیا-
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمیں شیخ محمد بن خالد آل ثانی کی وفات کی اطلاع سے دکھ ہوا- شاہ سلمان نے امیر قطر اور شیخ محمد آل ثانی کے اہل خانہ سے رنج وملال اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے- ان پر اپنا فضل و کرم فرمائے- انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو ہر آفت اور بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے-
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امیر قطر سے شیخ محمد بن خالد آل ثانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا- انہوں نے شیخ محمد آل ثانی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا- دعا کی کہ اللہ تعالی امیر قطر کو ہر آفت اور بلا سے محفوظ رکھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں