Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج دیکھا جائے گا

چاند دیکھنے والوں سے شہادت طلب کی جاتی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی اپیل پر آج بروز جمعہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ ام القری کیلنڈر کے حساب سے آج شعبان کی 29 تاریخ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں میں لوگ رمضان المبارک کا چاند دیکھیں بالائی علاقوں میں رہنے والے خاص طور پر اہتمام کریں۔
روایت کے مطابق جو افراد چاند دیکھتے ہیں وہ اپنے علاقے کے قریب ترین عدالتی مرکز کو مطلع کرتے ہیں اور چاند دیکھنے والوں سے شہادت طلب کی جاتی ہے جس کے بعد عدالت عظمی کی جانب سے باقاعدہ چاند دکھائی دیئے جانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
واضح رہے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امسال رمضان المبارک کا چاند 28 فروری بروز جمعہ کو دکھائی دے گا اور پہلا روزہ یکم مارچ بروز سنیچر ہوگا تاہم چاند دیکھنے کی گواہی ملنے کے بعد ہی سرکاری سطح پر اس کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ریاض ریجن اور دیگر بالائی علاقوں میں چاند دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں جہاں انتہائی حساس دوربینیں نصب کی جاتی ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

 

شیئر: