Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپریم کورٹ نے جمعے کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

’ام القری کلینڈر کے مطابق جمعہ 29 شعبان بمطابق 28 فروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپریم  کورٹ نے عام مسلمانوں سے جمعہ کے دن رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق جمعہ 29 شعبان بمطابق 28 فروری ہے‘۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں عام مسلمانوں کے علاوہ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ دن رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
’ہلال کا مشاہدہ ہونے پر قریبی عدالت میں گواہی کا اندراج کرایا جائے‘۔

شیئر: