Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کی وزارتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو مکہ میں ہوگا

کویتی وزیر خارجہ اور کونسل کے حالیہ چیئرمین صدارت کریں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’وزارتی کونسل کا 163 واں اجلاس جمعرات 6 مارچ کو مکہ مکرمہ میں ہوگا۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس کی صدارت کویتی وزیر خارجہ اور کونسل کے حالیہ اجلاس کے چیئرمین عبداللہ علی الیحیحی کریں گے۔
سیکرٹری جنرل نے مزید کہا ’ کونسل کے وزارتی اجلاس میں سپریم کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے رپورٹوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دسمبر 2024 میں کویت میں 45 ویں سربراہی اجلاس میں جاری کی گئی تھیں۔‘

 

شیئر: