خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل جیوسیپی کیو ڈریگون سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا جس میں غزہ اور خطے حالات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل کی شام کے صدر احمد الشرع کو مبارکبادNode ID: 885291
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے فلطسینی عوام کے مصائب کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے علاقائی استحکام اور انسانی بحران کے حل کےلیے بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے جی سی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔
نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں جی سی سی ممالک کے اہم کردار پر زور دیا۔