سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ 21 فروری کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اردن اور مصر کے رہنماؤں کو ریاض میں ایک غیر رسمی اجلاس کے لیے مدعو کیا ہے۔
ایک سرکاری ذریعے نے بتایا جی سی سی ممالک کے سربراہان، اردن کے فرمانروا اور مصر کے صدر ریاض میں ملاقات کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق غیر رسمی اجلاس ان خصوصی دوستانہ ملاقاتوں کے تناظر میں ہو رہا ہے جو جی سی سی، اردن اور مصر کے رہنماؤں کے درمیان کئی برسوں سے وقتا فوقتا منعقد کیے جا رہے ہیں جس سے تعاون اور اہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے مشترکہ عرب اقدام اور کسی بھی متعلقہ فیصلے کو 4 مارچ کو مصر میں منعقد ہونے والے غیر معمولی عرب سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عرب سربراہ کانفرنس جو 27 فروری کو ہونا تھی اب 4 مارچ کو ہورہی ہے۔
مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے ’قاہرہ میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے متفقہ موقف کا اعلان ہوگا۔
عرب ممالک غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز کو مسترد کر چکے ہیں۔