ادارہ امور حرمین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
حرمین میں زائرین کی سہولت کے لیے نیا لاکرز منصوبہ
Node ID: 880454 -
مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کےلیے مفت لاکرز
Node ID: 883493
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سامان رکھنے کے لیے لاکرز کی فراہمی کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو بحفاظت یہاں رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔
مسجد الحرام میں کسی قسم کا سامان لے جانے کے ممانعت ہے جس کی وجہ سے ان زائرین کو بعض اوقات کافی دشواری ہوتی تھی جن دوسرے شہروں سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آتے تھے۔

امانت گھر کی وجہ سے زائرین کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنا سامان بحفاظت یہاں جمع کرانے کے بعد اطمینان سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکتے ہیں۔
لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین رمضان المبارک میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔
مسجد الحرام کے مشرقی جانب کے صحن گیٹ نمبر64 اور مغربی سمت کے صحن کے علاوہ مزید 6 مقامات پر امانت گھر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت زائر کو دی جانے والی رسید پر پرنٹ ہونے والے کیو آر کوڈ کے ذریعے سامان کی جملہ تفصیلات سسٹم میں منتقل ہو جاتی ہیں جس میں سامان کے مقام کا بھی تعین کیا جاتا ہے ۔
سامان کی وصولی کے لیے اہلکار کو وہ ٹوکن دینا ہوتا ہے جو سامان جمع کرانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔