مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کےلیے مفت لاکرز
لاکرز کی سہولت کےلیےعمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی سہولت کےلیے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کےلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔
لاکرز سے استفادے کےلیے انتظامیہ نے ضوابط جاری کیے ہیں جن کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔
لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کےلیے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔
لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔
سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں ہوگا۔ کھانے پینے کی اشیا لاکر میں نہ رکھی جائیں۔ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو۔