Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی، اردن وزارتی اجلاس میں شرکت

اجلاس کی صدارت کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیی نے کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ مکرمہ میں جی سی سی  اوراردن کے وزرائے خارجہ کے ساتویں مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں فلسطینی کاز، علاقائی سلامتی اور استحکام  کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی سی سی اور اردن کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کی سپورٹ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیی نے کی۔
علاوہ ازیں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ’ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے انپی ذمہ داری پوری کرے۔‘
جی سی سی اور مصر کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا’ فلسطنیوں کے حقوق کے حوالے سے خلاف ورزیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘
انہوں نے قاہر میں عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: