سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو پیرس میں مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سمٹ میں معاشروں میں مضنوعی ذہانت کے اثرات اور اس سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں، انسانیت کی خدمت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کثیر الجہتی اقدامات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے چیئرمین عبداللہ الغامدی اور فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی شامل ہیں۔
سمٹ میں 100 سے زیادہ ملکوں، ایک ہزار سے زیادہ پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے نمائندے جمع ہیں۔
فرانسیسی صدر کے دفتر کا کہنا ہے پیرس میں فرانس کے ساتھ مشترکہ میزبانی کے بعد انڈیا مصنوعی ذہانت سے متعلق آئندہ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔