سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا کے کمزور طبقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں پانچ رضاکارانہ طبی پروگرام مکملNode ID: 886889
شاہ سلمان مرکز نے 79 ملکوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے ایک ہزار 72 منصوبوں پر عملدرآمد کیا جن کی مجموعی مالیت 723.9 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
ان اقدامات کا مقصد امداد کی فراہمی، معاشی مواقع کو بڑھانا، معاشروں کی تشکیل اور آنے والی نسلوں کی تعمیر میں خواتین کے کرادار کو مضبوط بنانا ہے۔
ان منصوبوں میں پروفیشنل اور کاروباری تربیتی پروگرام کے ذریعے یمنی خواتین کی مدد ، انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مستقل آمدنی کےلیے اقدامات شامل ہیں۔