اردن کی ملکہ رانیہ کا عقبہ میں خواتین رہنماؤں کے ساتھ افطار ڈنر
عقبہ اردن کا گورنریٹ ہے جو بحیرہ احمر کے کنارے واقع علاقہ ہے۔ فوٹو: اردن نیوز ایجنسی
اردن کی ملکہ رانیہ نے عقبہ کے پرنس راشد کلب میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افطار ڈنر میں عقبہ کے علاقے کی خواتین رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
عقبہ اردن کا گورنریٹ ہے جو بحیرہ احمر کے کنارے واقع علاقہ ہے۔
ملکہ رانیہ نے ڈنر میں شریک خواتین کو رمضان اور آنے والے خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دی۔
انہوں نے افرادی قوت اور لیبر مارکیٹ میں اردنی خواتین کے کردار کے ساتھ گھروں اور خاندانوں کی دیکھ بھال میں ان کے کردار کو سراہا۔
عقبہ کے گورنر خالد الحجاج نے ملکہ کا شہر میں خیرمقدم کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر عقبہ پورٹس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمود خلیفہ اور پرنس راشد کلب کے ڈائریکٹر محند الناصر بھی موجود تھے۔