Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی اہلکار کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو اقوام متتحدہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر برائے مشرق وسطی اور غزہ کےلیے انسانی امور اور تعمیر نو کی سینیئر کوآرڈینیٹر سیگرڈ کاگ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی حالیہ صورتحال، خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور کسی رکاوٹ کے بغیر انسانی امداد کی فوری اور محفوظ فراہمی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے پیر کو ریاض میں اریٹیریا کے وزیر خارجہ عثمان صالح نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: