Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں ایک ہفتے کے دوران 48 لاکھ سے زیادہ افطار پیکٹس تقسیم

زمزم کا استعمال 9393 مکعب میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران حرمین شریفین میں 48 لاکھ 79 ہزار 682 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے زمزم کا استعمال 9393 مکعب میٹر تک پہنچ گیا جبکہ  نمازیوں اور عمرہ زائرین  کےلیے صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کےلیے 1196 ٹن ویسٹ کو صاف کیا گیا۔

 راستے کی رہنمائی کےلیے 200 ڈیجیٹل سکرینیں لگائی گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کراؤڈ کنٹرولنگ کے لیے متعلقہ اداردوں کے تعاون سے ایک دن میں عمرہ زائرین کی  سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی جو 5 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ مسجد الحرام میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کےلیے 196 سے زائد دروازے مختص ہیں۔
مسجد الحرام میں آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مرکزی داخلی راستوں پر ہجوم کے بہاو کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع متعارف کرائے گئے۔ مسجد اور اس کے صحنوں میں  راستے کی رہنمائی کےلیے 200 ڈیجیٹل سکرینیں لگائی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے  زائرین کو موقع پر مدد فراہم کرنے کے لیے ’ پیڈسٹرین اسسٹنٹ ٹیمز سروس بھی شروع کی ہے۔ جبکہ چھ کلیکشن پوائنٹس کے ساتھ  سامان رکھنے کے لیے دو لاکرز بھی موجود ہیں۔

تیسری سعودی توسیع میں ’فرسٹ ہاؤس‘ نمائش کا انتظام ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے تیسری سعودی توسیع میں ’فرسٹ ہاؤس‘ نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ خانہ کعبہ تعمیر کیے جانے کی تاریخ کے ساتھ مختلف اشیا کی نمائش کی جا رہی ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد اسے دیکھنے آرہی ہے۔ 
 اتھارٹی نے رضاکارانہ اداروں کو بھی مسجد الحرام میں خدمات کی فراہمی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا۔ رضا کار، زائرین حرم کو رہنمائی اور صحت خدمات سمیت پانچ شعبوں میں مدد فراہم کرر ہے ہیں۔

 

شیئر: