سعودی پبلک انویسٹنمٹ فنڈ نے’ڈیوٹی فری شاپس‘ میں ریٹیل مارکیٹ کے لیے الواحہ کمپنی لانچ کی ہے جو ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہتر خریداری کا سہولت فراہم کرے گی۔
الاقتصادیہ کے مطابق الواحہ سعودی عرب کی پہلی کمپنی ہے کہ جو ڈیوٹی فری شاپس کو آپریٹ کرنے اور اس کے انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 پر’ ڈیوٹی فری شاپس‘ کا افتتاحNode ID: 848991
-
ڈیوٹی فری شاپس سے مسافر کتنی مالیت کی خریداری کرسکیں گے؟Node ID: 858671
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم کی جانے والی الواحہ کمپنی مملکت کے ایئرپورٹس اور بیرونی سفری چوکیوں پر قائم ڈیوٹی فری شاپس کے لیے سعودی عرب کی معیاری مصنوعات کو متعارف کرائے گی تاکہ مسافربہتر داموں پر مناسب اشیا خرید سکیں۔
پبلک انویسٹنمٹ فنڈ دنیا بھر کے بڑے و موثر فنڈز میں ہوتا ہے جس کے تحت 2017 سے اب تک 103 کمپنیاں قائم کی جاچکی ہیں۔
فنڈ کے تحت قائم کمپنی سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس کا انتطام شروع کیا گیا ہے تاہم جلد اس کے دائرہ عمل کو وسیع کرتے ہوئے بری سرحدی چوکیوں پر بھی ڈیوٹی فری شاپس کا انتظام کیا جائے گا۔