سعودی عرب کے آمل رضاکارانہ پروگرام کے تحت طبی ٹیم کا پہلا گروپ جو 61 رکنی عملے پر مشتمل ہے، دمشق پہنچ گیا۔
طبی ٹیم میں آرتھوپیڈک، سرجری کے ڈاکٹر اور ماہرین شامل ہیں جو پہلے مرحلے میں دس دن تک کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
جنوبی غزہ کے ہسپتالوں اور صحت مراکز کےلیے سعودی عرب کی امدادNode ID: 885335
-
شامی متاثرین کی امداد کے لیے ’امل رضاکارانہ پروگرام‘ کا آغازNode ID: 885373
اخبار 24 کے مطابق آمل رضاکارانہ پروگرام کے تحت جانے والی طبی ٹیم شام کی وزارت صحت کے تعاون سے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے آپریشن میں حصہ لے گی۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی اور مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں آمل رضاکارانہ پروگرام کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت شام میں 104 سے زائد طبی مہمات انجام دی جائیں گی۔
امل امدادی پروگرام کے تحت 3 ہزار سے زائد مملکت کے شہری رضاکارانہ طورپر شرکت کریں گے۔ منصوبے میں شامل رضاکار 218500 گھنٹے خدمات انجام دیں گے۔