Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارسل ڈیلیوری مقررہ مقام پر نہ پہنچانے پر 5 ہزار ریال جرمانہ

صارف کو متعلقہ کمپنی کے خلاف شکایت درج کرانے کا حق حاصل ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے’ ڈاک آپریٹنگ سسٹم کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارسل ڈیلیوری مقررہ مقام پر نہ پہنچانے پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ڈیلیوری سروسز کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کمپنیوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ بلاتاخیر پارسل مقررہ مقام پر پہنچائیں۔‘
ڈیجیٹل مارکیٹ سے خریداری کرنے والوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے۔
ایسا نہ کرنے کی صورت میں صارف کا حق ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائے۔
ڈیلیوری کمپنیاں اس امر کی بھی پابند ہیں کہ وہ مقررہ مقام کے علاوہ کسی دوسری جگہ پارسل ڈیلیور نہ کریں اور نہ صارف کو مجبور کیا جائے کہ وہ پارسل ان کے مقررہ مقام سے حاصل کریں۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ’ ڈیلیوری میں وقت کی پابندی ضروری ہے تاخیر ہونے صورت میں صارف کو شکایت کرنے کا حق ہوگا۔‘
’شکایت موصول ہونے کے 5 دن کے اندر اگر کمپنی کی جانب سے شکایت کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔‘
شکایات درج کرانے کے لیے اتھارٹی ٹول فری نمبر کے علاوہ پورٹل اور ویب سائٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

 

شیئر: