متحدہ عرب امارات میں عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک بسوں میں اوپن اینڈ کانٹیکٹ لیس پیمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے۔
عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی یہ جدید نظام متعارف کرانے والا امارات کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میٹرو سٹیشنز کے لیے مزید تین بس روٹسNode ID: 765111
-
طائف میں بھی پبلک بس سروس منصوبے کا آغازNode ID: 793526
وام کے مطابق یہ نظام مسافروں کو بینک کارڈ، ڈیجیٹل والٹس جیسے ایپل پے، گوگل پے اور سمارٹ واچز جیسے وئیرایبل ڈیوائسز کے ذریعے محفوظ طریقے سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
پبلک بسوں کے بیڑے میں سمارٹ پیمنٹ ڈیوائسز نصب ہیں، یہ سروس کو اندرونی روٹس پر جاری ہے۔ جلد اسے وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اتھارٹی نے اپنی ’مسار ٹریول‘ ایپ کو بھی اپ گریڈ کیا ہے جس سے مسافر اپنے ٹرپس کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
بسوں کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں۔ اپنے بینک کارڈز لنک کر سکتے ہیں اور ٹریول ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔
اس اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹیشن کی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور عجمان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وژن کو تقویت ملے گی۔