Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میٹرو سٹیشنز کے لیے مزید تین بس روٹس

پہلا روٹ الخیل گیٹ اور میٹرو الخلیج کمرشل سٹیشن کے درمیان واقع ہے (فوٹو: اماارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ  ٹرانسپورٹ اتھارٹی 19 مئی سے دبئی میٹرو سٹیشنوں کے لیے بسوں کے مزید تین روٹس شروع کرے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ نئے اقدام کا مقصد دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میٹرو سٹیشنوں کے لیے بس سروس کو موثر اور آسان بنانے  پر کام ہورہا ہے۔
دبئی میں 3 نئے بس روٹس میں پہلا روٹ الخیل گیٹ (القوز انڈسٹریل زون) اور میٹرو الخلیج کمرشل سٹیشن کے درمیان واقع ہے۔
دوسرا روٹ ایس ایچ ون ہے یہ میٹرو دبئی مال سٹیشن اور میٹرو شوبا سٹیشن کے درمیان جبکہ تیسرا روٹ وائی ایم آئی ہے۔ یہ میٹرو امارات  صرافہ سٹیشن اور سوق بیو کے درمیان واقع ہے۔ 

شیئر: