Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے سامنے بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں میں نئے سعودی سفیروں نے حلف اٹھا لیا

سعودی وزیر خارجہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے متعدد  دوست اور برادر ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئے سفیروں نے جدہ کے السلام پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئے سفیروں میں یونان کےلیے علی بن عبدالرحمن بن یوسف، ارجنٹینا کےلیے حاتم بن غرم اللہ الغامدی، سوئٹزرلینڈ کےلیے عبدالرحمن بن ارکان الداود، کو موروس (جزائر القمر) کے لیے محمد بن غرامہ الشمرانی، مالدیپ کےلیے یجیی بن حسن القحطانی، یوروگوائے کےلیے سلطان بن علی الزینی، موزمبیق کےلیے احمد بن محمد الوہیب، بنگلہ دیش کےلیے عبداللہ بن ظافر بن عبیہ اور میکسیکو کے لیے فہد بن علی المناور شامل ہیں۔
نئے سفیروں نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنے دین، اپنے بادشاہ اور وطن کے ساتھ مخلص رہیں گے۔ ریاست کا کوئی راز فاش نہیں کریں گے۔ ریاستی مفادات اور قوانین کا اندرون اور بیرون ملک تحفظ اور اپنا فرض سچائی، ایماندار اور اخلاص سے انجام دیں گے‘۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ محمد بن فرحان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: