Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کے ہزاروں افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کیں

یمن میں دو ہزار 400 کھجور کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے دنیا کے انتہائی کمزور طبقات کے ہزاروں افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق اطعام رمضان منصوبے کے ایک حصے کے طور پر رومانیہ میں  ایک ہزار 200 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔
شام میں 250 جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ایک ہزار 300 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
بنگلہ دیش میں 300 فوڈ باسکٹس تقسمیم کی گئیں جس سے ڈیڑھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
اطعام رمضان کے چوتھے مرحلے میں 27 ملکوں میں تین لاکھ 90 ہزار109 فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جس کی مالیت 67 ملین ریال ہے، اس سے 2.3 ملین افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
شاہ سلمان مرکز نے گیمبیا کو 25 ٹن کھجور اور کوٹ ڈی آئیور کو 50 ٹن  کھجور کا تحفہ دیا ہے۔
یمن میں دو ہزار 400 کھجور کے پیکٹ تقسیم کیے گئے جس سے ڈیڑھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا جو مملکت کی عالمی انسانی امداد کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: