Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو طویل علالت کے بعد چل بسے

نصیر سومرو کا انتقال ان کے آبائی شہر شکارپور میں ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: ایکس)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم اور پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو طویل علالت کے بعد چل بسے۔
پیر کو جی ایم پی آئی اے شعیب ڈاہری نے ایک بیان میں کہا کہ نصیر سومرو کا انتقال ان کے آبائی شہر شکارپور میں ہوا ہے۔
نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کے بھائی کی نماز جنازہ منگل کو شکار پور میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں ہو گی۔
پی آئی اے کے سابق سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے بھی ایک ٹویٹ میں پاکستان کے طویل القامت شخص کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نصیر سومرو طویل القامت انسان تھے جو ایک غیرمعمولی ہمت والے شخص تھے۔ انہوں نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا۔  ان کے اہل خانہ اور پی آئی اے سے میری دلی تعزیت ہے۔

شیئر: