مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے وسط تک ایک کروڑ سے زیادہ افطار پیکٹ تقسیم
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے وسط تک ایک کروڑ سے زیادہ افطار پیکٹ تقسیم
پیر 17 مارچ 2025 23:11
اتھارٹی رمضان کے دوران زائرین کی سیفٹی بھی یقینی بنا رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آغاز سے اس کے وسط تک حرمین شریفین میں ایک کروڑ سے زیادہ (10.8 ملین) افطار پیکٹ فراہم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام زائرین کےلیے افطار کی فراہمی کے حوالے سے اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ’ایک کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار کھجور کے پیکٹ کے ساتھ مجموعی طور پر ایک کروڑ 8 لاکھ 22 ہزار 999 افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔‘
عمرہ زائرین اور وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
اتھارٹی کا کہنا ہے’ اس سال عمرہ زائرین اور وزیٹرز میں اضافے کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فراہم کیے جانے والے افطار پیکٹس کی تعداد بھی بڑھی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا’ زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے سخت ہیلتھ سٹینڈرز کی پابندی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے مختص ایریاز میں افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔‘
یاد رہے اتھارٹی نے رمضان سے پہلے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا تھا جس میں افراد، چیریٹی تنظیموں کو مسجد الحرام میں افطاردسترخوان کا انتظام کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔