پروفیشنل فائٹرز لیگ مینا کے گذشتہ سال پہلے سیزن کے کامیاب انعقاد کے بعد جمعہ 9 مئی کو جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے اونیکس ایرینا میں دوسرے سیزن کا آغاز ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق دوسرا سیزن مشرق وسطیٰ میں مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کے فروغ کے لیے مقامی ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے اور فائٹرز کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا شاندار موقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
-
ریاض: سعودی فائٹرز ہتان السیف اور عبداللہ القحطانی نے دل جیت لیے
Node ID: 882355
مشرق وسطیٰ میں مکسڈ مارشل آرٹس کے کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے دوسرے سیزن میں پروفیشنل فائٹرز لیگ مینا جدہ سیزن کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔
مشرق وسطیٰ کے فائٹرز کو نمایاں کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پروفیشنل فائٹرز لیگ میں جدہ کے فائٹرز بھی شامل ہوں گے۔
اس میں سعودی عرب کے نئے ایم ایم اے فائٹر ملک ولید بساھل اور احمد مکی کو شرکت کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے جو پروفیشنل مقابلوں میں کارکردگی دکھائیں گے۔

پروفیشنل فائٹرز لیگ مینا کے جنرل منیجر جیروم مازے نے خوشی کا اظہار کرنتے ہوئے بتایا ہے ’ دوسرے سیزن کے لیے واپس آنے اور جدہ سعودی عرب میں اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے اور کامیاب انعقاد کے لیے ہم بہت پُرامید ہیں۔‘
جیروم مازے نے مزید کہا ’جدہ بہت سے شاندار فائٹرز کا مسکن ہے اور یہاں اس کھیل کو پسند کرنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے اس لیے ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ ہم ایم ایم اے کے اس کھیل کو ایک بار پھر یہاں لا رہے ہیں۔‘
گذشتہ سیزن کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’اس کھیل کے بعد یہاں ایسے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں ایم ایم اے کے معیار کی نمائندگی کرتے ہیں۔
