Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عمرہ کی ادائیگی یادگار تجربہ ہے: ایم ایم اے فائٹر بیاگو علی والش

محمد علی کلے کے نواسے کا کہنا ہے کہ مذہب کی طرف ان کا رحجان بڑھا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کے نواسے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر بیاگو علی والش نے حال ہی میں عمرہ ادا کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں پروفیشنل فائٹرز لیگ (پی ایف ایل) کے مقابلوں میں 25 سالہ بیاگو علی والش نے 24 فروری کو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔

آئندہ جلد ہی اپنے پیاروں کے ہمراہ دوبارہ عمرہ ادا کروں گا۔ فوٹو انسٹاگرام

مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر بیاگو علی والش نے ریاض میں ہونے والے پروفیشنل فائٹرز لیگ میں بیلیٹر چیمپئنز ایونٹ میں ایمانویل پالاسیو کے خلاف متفقہ فیصلے سے متاثر کن فتح حاصل کی۔
بیاگو علی والش نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ان کا رحجان مذہب کی طرف زیادہ بڑھا اور انہوں نے باعمل مسلمان کی طرح عمرہ کی ادائیگی کے لیے اس مقدس سفر کا فیصلہ کیا۔

بیاگو علی والش نے 24 فروری کو پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو انسٹاگرام

علی والش نے کہا کہ شروع میں وہ گھبرائے ہوئے تھے تاہم عمرہ ادا کرنے کا ان پر گہرا اور بھرپور اثر ہوا ہے۔ ’میں بہت خوش ہوں اور یہ تمام سفر لاجواب اور انتہائی یادگار تجربہ ہے۔‘
علی والش نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنے پیاروں کے ہمراہ دوبارہ عمرہ ادا کریں گے۔

پروفیشنل فائٹرز لیگ کے لیے علی والش مزید تربیت لے رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

بیاگو علی والش پروفیشنل فائٹرز لیگ  کے آئندہ شیڈول میں اپنے 0-1 کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

شیئر: