مسجد الحرام میں 5 لاکھ 21 ہزار عمرہ زائرین نے گالف کارٹس استعمال کیں
زائرین مسجد الحرام پہنچنے سے قبل اپنے لیے ویل چیئربک کرسکتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام میں ماہ رمضان کے وسط تک 5 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین یونیفائیڈ ٹرانسپورٹ سروس سے مستفیض ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ادارہ حرمین کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے الیکٹرانک اورسادہ ویل چیئرز کی بکنگ کےلیے یونیفائیڈ پورٹل کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس سروس کے ذریعے زائر مسجد الحرام پہنچنے سے قبل اپنے لیے ویل چیئربک کرسکتے ہیں۔
ویل چیئرز بکنگ کی سہولت سے زائرین کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے عمرہ کے وقت کے مطابق ویل چیئربک کرلیتے ہیں تاکہ وقتِ مقررہ پر پہنچنے کے بعد انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔
اعداد وشمار کے مطابق 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد زائرین کے گالف کارٹس استعمال کی جبکہ 15 ہزار کے قریب زائرین نے سادہ ویل چیئرز حاصل کیں جن کا کرایہ نہیں ہوتا۔