مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کی تعداد معلوم کرنے کے لیے داخلی دروازوں پرسمارٹ سکینرز نصب کیے گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کا درست ریکارڈ رکھنے کے لیے سمارٹ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
حساس اور جدید ترین سسٹم کے سکینر مسجد الحرام کے دروازوں کے اوپر اور دہلیز کے نیچے نصب کیے گئے ہیں جیسے ہی کوئی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے دہلیز کو عبور کرتا ہے حساس سکینر فوری طورپر انسانی حرکت کو ریکارڈ کر لیتے ہیں۔
جدید سکینرز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مرکزی کنٹرول روم کو خود کار طریقے سے ارسال کیا جاتا ہے جہاں سے مسجد الحرام میں داخل ہونے والوں کی تعداد کو فوری ریکارڈ کرلیا جاتا ہے۔
زائرین کی تعداد کو ریکارڈ کرنے کے علاوہ جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس مقام پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ افراد کی تعداد مقررہ حد تک پہنچ چکی ہے۔
جس کے بعد زائرین کو متبادل دروازوں کی جانب بھیجا جاتا ہے جس سے ازدحام کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔