صومالیہ کے صدر کے قافلے پر حملے کی مذمت
’ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمود کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتے ہیں‘۔
’ملک میں امن و امان قائم کرنے اور استحکام لانے کے لیے ہم صومالیہ کی حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں‘۔