Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانجا پروڈکشنز اور صلا کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ

اینیمی کردار’ گرینڈائزر‘ نے ریاض سیزن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فوٹو واس
پرنس محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) کے ذیلی ادارے مانجا پروڈکشنز نے سعودی عرب کی تفریحی کمپنی صلا  کے ساتھ نئی سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد ریاض سیزن میں شرکت کے لیے معروف جاپانی کمپنیوں کو نئے مواقع فراہم کرنا اور ان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیناہے۔
معاہدے کے تحت ہونے والی ممکنہ شراکت داریاں جاپانی کمپنیوں کو سعودی عرب اور بین الاقوامی سامعین کو فائدہ پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
مانجا پروڈکشنز کے اہم کردار کے لیے پارٹنر شپ مختلف تقریبات اور تجربات کے ذریعے مملکت میں ان کی شمولیت ممکن بنائے گی۔
قبل ازیں صلا نے 2022 میں اینیمی کردار ’ گرینڈائزر‘ کا 33 میٹر بلند مجسمہ متعارف کرایا تھا، جس نے اسی سال ریاض سیزن کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اینیمی جاپان پروگرام 22 سے 25 مارچ تک ٹوکیو میں منعقد ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز

مانجا پروڈکشنز نے رواں سال اینیمی جاپان 2025 کے سرکاری سپانسرز میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایونٹ دنیا کی تخلیقی صنعت کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اینیمی جاپان پروگرام 2025 میں مانجا پروڈکشنز کا سٹال سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا، یہ پروگرام 22 سے 25 مارچ تک ٹوکیو میں منعقد ہوگا۔
 

 

شیئر: