Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپیا کے وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا

دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے بدھ کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم کو سعودی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔
قبل ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
 ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایتھوپیا میں سعودی سفیر ڈاکٹر فہد الحمیدانی اور سوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر بھی موجود تھے۔

 

شیئر: